خرطوم: سوڈان میں ہنگامی عدالت نے حزب ِاختلاف کی رہنما مریم المہدی کو ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک ہفتہ قید کی سزا سنادی۔
مریم المہدی حزبِ اختلاف کی جماعت امہ کی سربراہ اور سابق وزیراعظم صادق المہدی کی بیٹی ہیں۔اس جماعت کے ایک اور رہنما محمد المہدی نے صحافیوں کو بتایا کہ مریم اور ان کی بہن رباح کو دوسرے افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں امہ پارٹی کے دفتر سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہونا تھا۔ جوں ہی اس جماعت کے لیڈر مارچ کی قیادت کیلئے پارٹی کے دفتر میں پہنچے تو پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا۔محمد المہدی کا سابق وزیراعظم کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔