ڈیم فنڈ میں 10 ارب 71 لاکھ روپے جمع ہو گئے ہیں، وزیراعظم

ڈیم فنڈ میں 10 ارب 71 لاکھ روپے جمع ہو گئے ہیں، وزیراعظم
کیپشن: ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب 71 لاکھ روپے جمع ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے جبکہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے۔ ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اور اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔