اوٹاوا :کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر دنیا بھر میں مقبول ہیں اور گزشتہ سال ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں۔مگر اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ڈپریشن سے جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں 25 سالہ گلوکار نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی کہانی سے ان کے 105 ملین فالورز کو مدد ملے گی۔
انہوں نے لکھا آپ لوگوں کو اس توقع کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو مدد ملے گی، مجھے بہت زیادہ جدوجہد کا سامنا ہے، دنیا سے الگ تھلک اور عجیب محسوس ہوتا ہے، میں ہمیشہ واپس لوٹتا ہوں تو میں فکرمند نہیں مگر آپ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں۔
ان کا کہنا تھا خدا سے تعلق اور آپ کی دعائیں واقعی کام کرتی ہیں، شکریہ۔اس پوسٹ پر مداحوں نے گلوکار کی دیانتداری کو سراہا اور سپورٹ کی پیشکش کی۔