سعودی عرب میں شمسی توانائی کے 7 منصوبوں پر کام شروع کرنے کا اعلان

11:31 AM, 12 Mar, 2019

ریاض :سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1.52 گیگاواٹ بجلی تیار کرنے والے شمسی توانائی کے7 منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں شمسی توانائی کے 7 منصوبوں کے لئے ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر توانائی خالد الفالح بتایا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملکدرآمد کے لئے انہیں کمپنیوں کے ٹینڈر قابل قبول ہوںگے جن کا تجدد پذیر توانائی منصوبوں میں ریکارڈ صاف شفاف ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ منصوبوں پر 1.51 ارب ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

امید ہے کہ ان منصوبوں 1.52 گیگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

مزیدخبریں