افغانستان میں 8 پاکستانی جاں بحق، دفترخارجہ نے تصدیق کر دی

09:24 AM, 12 Mar, 2019

کابل: افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ صوبہ پکتیا کے شہر برمل کے گاؤں زخہ میں 9 مارچ کو پیش آیا جہاں افغان فورسز نے 8 پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نکال کر فائرنگ کر دی۔ تمام پاکستانیوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جو سفر کیلئے پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق تمام 8 افراد بے گناہ تھے اور ان کا کسی تنظیم سے بھی تعلق نہیں تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں