چیئرمین سینیٹ کا عمران خان سےٹیلفونک رابطہ، حمایت کرنے پر اظہار تشکر

10:58 PM, 12 Mar, 2018

اسلام آباد : نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز ہونے کے لئے بھر پور حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
صادق سنجرانی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان کے عوام آپ (عمران خان )کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور وہ وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پرآپ کے مشکور ہیں اور آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں میں ان پر پورا اتروں گا۔
دوسری جانب عمران خان نے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباددی اور نومنتخب چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کاانتخاب آئین و جموریت کی فتح اور خاندانی سیاست کی شکست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، بلوچستان اور فاٹا کے آزاد سنیٹرز کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے۔

مزیدخبریں