اسلام آباد: سینیٹ ہال میں ہاتھا پائی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے حمایتی لڑ پڑے۔ تحریک انصاف کے حمایتی بھی لڑائی میں کود پڑے۔
تفصیلات کے مطابق لڑائی مہمانوں کی گیلری میں نعرے بازی کے دوران ہوئی، گیلری میں بیھٹے افراد نے ایک دوسرے پر گھونسے برسائے۔ ایوان کے عملے اور لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق اور لڑکے کے درمیان میں پھنس کر رہ گئے۔ حامد الحق الجھنے لگے تو وزیراعظم کے بیٹے کے ساتھ بیٹھے لڑکے نے قابو کر لیا۔
حامد الحق نے کہا کہ میں نے لڑکے کے ہاتھ پر کاٹا وزیراعظم کا بیٹا ہوگا تو پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کھڑے ہو کر نعرے لگانے لگے تو توازن نہ رکھ سکے اور وزیراعظم کے بیٹے اور ساتھ بیٹھے لڑکے پر گر پڑے، جب اٹھنے لگا تو سمجھا کہ ان دونوں نے گرایا۔
عوان کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ’’زرداری نیازی بھائی بھائی‘‘کے حق میں اور ن لیگ کی مخالفت میں نعرے لگائے۔