اسلام آباد: وزیر مملکت مریم اورنگزیب کہا ہے کہ آج تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کابھیانک چہرہ کھل کرسامنے آگیا ، نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے گلے مل رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں اور اصولوں پرکھڑ ے ر ہنے والے شخص کی جیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ مرحلہ آناہے جس میں عوام نے و وٹ دیناہے2018 کے ا لیکشن میں اصولوں پرکھڑے شخص کوووٹ ملے گا۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کیساتھ مل گئے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے سے وارکرنےوالے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں۔
نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں اور انکی جیت ہوئی ہے، مریم اورنگزیب
06:54 PM, 12 Mar, 2018