جمعیت علماءاسلام ( ف )نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

03:40 PM, 12 Mar, 2018


اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام ( ف )نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے جمعیت علماءاسلام (ف) کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اپوزیشن اتحاد نے بھی مولانا فصل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی جبکہ جماعت اسلامی نے چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین جبکہ عثمان کاکٹر کو ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامز د کیا گیا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صا دق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں