عمران کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم نے معافی مانگ لی

02:39 PM, 12 Mar, 2018

فیصل آباد :پاکستان کے مانچسٹر شہر فیصل آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم نے سربراہ پی ٹی آئی سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ملزم محمد رمضان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر جب جوتا پھینکا گیا میں دکان پر موجود تھا ۔وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے داماد رانا شہریارنے مجھے فون کیا اور عمران خان سے بدلہ لینا ہے ،جس کے بعد جوتا مارنے آیا تھا لیکن پکڑا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے رمضان نامی شخص کو معافی مانگنے کے بعد پولیس کے حوالے نہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جس کے بعد فیصل آباد میں بھی ایک شخص کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی ،مگر وہاں پر موجود کارکنوں نے رمضان نامی شخص کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی ۔

مزیدخبریں