لاہور:پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے "الیکشن پیار " پر احسن اقبال نے کرارا وار کرتے ہوئے کہا کہ آخروہ کونسی قوت ہے جس نے دونوں حریف جماعتوں کو اکٹھا کردیا اور قوم یہ ساری گیم سمجھ رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا یہ شکوہ بھی کیا کہ سیاستدانوں کو بہت بدنام کیا جاتا ہے لیکن ،سیاستدانوں کو جوکچھ معلوم ہے بیان کردیں تو ملک میں انتشار پھیل جائے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آخر وہ کونسی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو اکٹھا کھڑا کر دیا،یہ گیم پوری قوم کو سمجھ آ رہی ہے،ملک دشمن قوتیں یہی چاہتی تھیں کہ قوم بٹ جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ،ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں:خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ
لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گفتگو میں کہا کہ ملک دشمن قوتیں یہی چاہتی تھیں کہ ہم بٹ جائیں۔ اور ہم آپس میں رسہ کشی میں لگے ہوئے ہیں ، جب سی پیک شروع ہوا تھا میں نے کہا تھا کہ اب ہمارے ملک میں انتشار پھیلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں , مریم نواز
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے لوگ اس آگ کو ایندھن دے رہے ہیں جو دشمن نے لگائی ہے۔ احسن اقبال بولے بلوچستان میں جو تبدیلی آئی یہ اصل تبدیلی نہیں۔ اس ملک میں سیاستدانوں کو بہت بدنام کیا جاتا ہے، لیکن سیاست دانوں کو جو کچھ پتہ ہے وہ بیان کریں تو ملک میں انتشار پھیل جائے۔یہ سیاست دانوں کی محب وطنی ہے جو وہ یہ باتیں زبان پر نہیں لاتے۔