اسلام آباد: نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کے لیے انتخاب آج ہوگا جب کہ نومنتخب سینیٹرز بھی آج ہی حلف لیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے سردار یعقوب خان ناصر کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا جو اجلاس کی صدارت کریں گے۔
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں پہلے نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد دوپہر 12 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائےجائیں گے اور سہ پہر 2 بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان ہوگا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے خفیہ رائے شماری 4 بجے ہوگی جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کر دیابلاول بھٹو زرداری نے رضاربانی کیلئے الگ پارٹی پلان کا تذکرہ بھی کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلاول بھٹو سے اظہار تشکر بھی کر دیا۔
مسلم لیگ نون کی اتحادیوں سے طویل بیٹھک کے بعد ن لیگ کے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نواز شریف حتمی اعلان تک ڈپٹی چیئرمین کیلئے مشاہد اللہ کے نام زیرغور ہیں .
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین بنوانے کے لیے ان کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان اور خواجہ سعد رفیق بھی دعویٰ کر چکے ہیں ان کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ سینیٹرز کی حمایت موجود ہے۔