جنوبی کوریا کے معروف اداکار و لیکچرار ’جومن کی‘ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

09:00 AM, 12 Mar, 2018

سیول:جنسی استحصال کے الزامات سے دلبرداشتہ ہوکر جنوبی کوریا کے معروف ٹی وی اداکار ’جومن کی‘ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ایک یونیورسٹی میں لیکچرار تھے اور وہاں پر 8 طالبات کی جانب سے ’می ٹو‘ مہم کے ذریعے ان پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے گئے جن سے تنگ آکر ’جومن کی ‘ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔52 سالہ اداکار و لیکچرار ان الزامات کے بعد اپنی نوکری سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے تھے ۔

یاد رہے کہ ’جومن کی‘ نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ان کا مشہور ڈرامہ 2013 ءمیں ’دی اٹارنی‘ تھا۔مقامی پولیس کے مطابق اداکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی لگتی ہے۔

مزیدخبریں