لاہور : معروف الیکٹرانکس و موبائل کمپنی سام سنگ کے نئے سمارٹ فون گلیکسی S8 کی تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد بالآخرقیمت پر سامنے آگئی جس کے متعلق جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔
ایک معروف بلاگر اور مصدقہ تفصیلات لیک کرنے والے شخص رولینڈ کوانڈٹ نے سام سنگ کے نئے فون کی قیمتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دی ہیں جن کے مطابق گلیکسی S8 اور گلیکسی S8 Plus کالے، چاندی اور بنفشی رنگ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ گلیکسی S8 کی قیمت 799 یورو جو کہ تقریباً 90,000 پاکستانی روپےبنتے ہیں ، ہو گی جبکہ گلیکسی S8 Plus کی قیمت 899 یورو (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہو گی۔ سام سنگ کے نئے سمارٹ فونز کی یہ قیمتیں درست معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے ڈیزائن میں تبدیلی اور بہترین فیچرز کی شمولیت کے باعث پہلے سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ یہ سام سنگ کے مہنگے ترین فون ہوں گے تاہم بہت سے صارفین اس پر سیخ پا بھی ہیں۔تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان ان موبائل کی لانچنگ کے موقع پر ہی سامنے آئے گا۔ واضح رہے کہ سام سنگ اپنے یہ دونوں سمارٹ فونز رواں سال کے دوران ہی متعارف کروا رہاہے،