وائی فائی ٹیکنالوجی جلد ماضی کا قصہ ہوگی، ماہرین نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی :ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقبول وائی فائی ٹیکنالوجی کو خیر باد کہنے کا وقت اب قریب آ گیا ہے کیونکہ ماہرین نے وائی فائی کو تبدیل کرنے کے لیے کئی متبادل ٹیکنالوجیز میدان میں لانے کا فیصلہ کر کیا ۔

11:14 PM, 12 Mar, 2017

کراچی :ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقبول وائی فائی ٹیکنالوجی کو خیر باد کہنے کا وقت اب قریب آ گیا ہے کیونکہ ماہرین نے وائی فائی کو تبدیل کرنے کے لیے کئی متبادل ٹیکنالوجیز میدان میں لانے کا فیصلہ کر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ایل ٹی ای یو اور اور سی بی آر ایس یعنی سٹیزن براڈ بینڈ ریڈیو سروس کو مستقبل میں وائی فائی کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، ان ٹیکنولوجیز کے ذریعہ انٹرنیٹ کے سنگلز ہر اسمارٹ موبائل فون میں ریڈیو کی طرح ہر جگہ استعمال کیے جا سکیں گے۔یہ سسٹم فائیوجی ٹیکنولوجی کو بھی سپورٹ کرے گا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ کوئی بھی ایچ ڈی فلم صرف ایک سیکنڈ میں ڈاو¿ن لوڈ ہو سکے گی۔دنیا بھر میں وائی فائی کو بیس ارب ڈالر کی انڈسٹری تسلیم کیا جاتا ہے لیکن آئی ٹی ماہرین کے مطابق اگلے تین سے چار برسوں میں وائی فائی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

مزیدخبریں