امریکی ریسٹورنٹ میں برگر کھانا بنانے والا انوکھا روبوٹ

کیلیفورنیا : ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹ ٹیکنالوجی سے روزمرہ زندگی کے بہت سے کام لیے جاتے ہیں ، مگر کبھی ایسا سننے میں نہیں آیا کہ ایک روبوٹ انسانوں کے لئے خود کھانا بنائے ، تاہم اب اس کام کے لئے بھی روبوٹس کو تیار کر لیا گیا۔ایسا روبوٹ امریکی ریاست کیلفورنیا کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جس نے شیف کی ساری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

09:57 PM, 12 Mar, 2017

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں برگر بنانے کا ماہر یہ روبوٹ چند ہی منٹ میں گرما گرم لذیذ برگر منٹوں میں تیار کرلیتا ہے جو لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
اس روبوٹ میں پنجے کی طرح کا آلہ بھی نصب ہے جو برگر کے کباب کو ایک طرف سے دوسری طرف پلٹ کر فرائی کرتا ہے۔ اس میں لگے سینسر کی مدد سے روبوٹ خود جانچ لیتا ہے کہ آیا کباب صحیح طرح تیار ہوا ہے یا نہیں۔

مزیدخبریں