ممبئی: سلمان خان نے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی ختم کرنے کے لیے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ واپس لے لیادبنگ خان فلم نگری میں دوستی کو لے کر کافی شہرت رکھتے ہیں اور دوستوں کے لیے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گھبراتے نہیں ۔ وہ اپنے قریبی دوستوں کو کو ناراض کرنے کا سوچتے بھی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سلو میاں نے اجے دیوگن کی ناراضی دور کر نے کے لیے اپنا بڑا اعلان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبنگ خان اس حوالے سے اجے کی فلم’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے اورکافی دیر تک دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سلو میاں نے اعلان کردہ پروجیکٹ’’جنگ سارا گڑھی‘‘ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا جب کہ دبنگ خان کے اس اعلان سے اجے دیوگن کے حریف کرن جوہر ناراض ہوگئے تاہم اکشے کمار نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔