حبیب جالب کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہوگئے

حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہوگئے

05:10 PM, 12 Mar, 2017

لاہور: اردو کے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہوگئے۔  حبیب جالب 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔  دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول سے  میٹرک کیا۔ جالب نے لڑکپن سے ہی مشقِ سخن شروع کردی تھی۔ اور  ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں لکھا کرتے تھے۔ پاکستان بننے کے بعد وہ  کراچی آگئے اور کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا۔ یہی وہ دور تھا جب انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

حبيب جالب اپنے وقت کے حکمرانوں کی صعوبتيں اور عام آدمی سے ملنے والی محبتوں کے ساتھ 1993 کو آج ہی کے روز ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں دنیا سے منہ موڑے 24 برس بیت گئے لیکن ان کی انقلابی شاعری آج بھی اسی طرح تازہ ہے کہ پڑھنے اور سننے والے میں جدو جہد کی نئی روح پھونک دیتی ہے۔

مزیدخبریں