چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا۔

04:47 PM, 12 Mar, 2017

بھوپال:  نبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا۔بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے والے ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور نے بھارتی شہر بھوپال میں فلم سے متعلق پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا جب کہ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی بہت نشیب و فراز پر مبنی ہے اور ان جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس فلم کے کردار  میں میں رشتوں کو نبھانا سیکھا ہے  جب کہ اس فلم سے میری ذاتی زندگی میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت پیرول پر25 دن کے لیے جیل سے باہر آئے تو ان سے منا بھائی کے سیکوئل کے سے متعلق بات کرنے گیا تھا لیکن باتوں باتوں میں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتانا شروع تو منا بھائی کی بجائے ان کی زندگی پر فلم بنانا بہتر لگا۔

مزیدخبریں