کراچی: لانڈھی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی ابتدائی رپورٹ جاری

04:00 PM, 12 Mar, 2017

کراچی: ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی طرف سے مرتب کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کے فیکٹری میں رکھے گئے کیمیکل ڈرم آگ لگنے کی وجہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کا  25فیصد حصہ متاثر ہوا۔

دو روز قبل لانڈھی فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیکٹری کا بوائلر اور پروڈکشن یونٹ محفوظ رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کے فیکٹری میں سیفٹی کا کوئی نظام نہیں تھا۔

لانڈھی فائر اسٹیشن کو آگ کی اطلاع 2 بجکر 35 منٹ پر ملی۔ ایک منٹ بعد گاڑی روانہ کی گئی اور 3 بجکر 5 منٹ پر آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا۔ آپریشن میں کے ایم سی کے 12 ٹینڈر، 2 باوزر،  1اسنارکل اور کے پی ٹی کے 3 فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں