برازیلیا: برازیل کے صدر نے سرکاری محل خالی کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی صدر مائیکل مشیل تیمر نے درالحکومت برازیلیا میں واقع اپنی رہائشگاہ خالی کردی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گھر سے انہیں عجیب سا احساس ہوتا تھا اور راتوں کو ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ شائد وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو بھی ایسا ہی محسوس ہوتا تھا اسی لئے میں نے نائب صدر کےلئے مخصوص رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔