بھارت ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل

بھارت ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل

ممبئی:ٹرانسپیر نسی انٹرنیشنل کے تازہ ترین سروے کے مطابق بھارت کو ایشا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے بھارت بدعنوان ترین ملکوں میں پہلے نمبر پر موجود ہے سب سے زیادہ کرپشن تعلیم اور صحت کے محکمے میں کی جا رہی ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق بھارت مین ہر دس افراد میں سے سات کو رشوت دینی پڑتی ہے۔
مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارت میں کرپشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سروے کرنے والی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے جو لوگ رشوت دینے کی طاقت نہیں رکھتے وہ تعلیم ،صحت اور قانون کے محکموں تک رسائی بھی نہیں رکھتے، بھارت میں تعلیم میں58 جبکہ صحت59 فیصد کرپشن کی جاتی ہے،جبکہ اس مقابلے میں پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بل ترتیب نو اور گیارہ فیصد کرپشن ریکارڈ کی گئی ہے