سعودی عرب آئندہ ماہ حج و عمرہ کے لیے ای ویزا سروس شروع کریگا

12:05 PM, 12 Mar, 2017

اسلام آباد: سعودی عرب حج اور عمرے کے لیے سعودی عرب ای ویزا اگلے مہینے سے شروع کرے گا۔ پاکستانی حج و عمرہ کمپنیاں سعودی کمپنیوں کی منظوری سے ای نمبر جاری کریں گی، جن کی بنیاد پر ویزے سعودی قونصل خانہ جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے ای ویزا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سےمنظوری کےبعد ای نمبرجاری کریں گی، ای نمبرکی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویز ے جا ری کرےگا.

نیا نظام آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔اب وزٹ ویزہ،اقامہ ویزہ اور بزنس ویزہ بھی مرحلہ وار ای سسٹم سے جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں