کنٹرول لائن پر پھر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب

12:01 PM, 12 Mar, 2017

مظفر آباد: جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار باز نہ آئی اور آج پھر کنٹرول لائن پر عباس پور کے نواحی گاؤں کی آبادی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق صبح سے ہی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار بھارتی فوج کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں