ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی پروفائل پراسیکیوٹر کو برطرف کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی پروفائل پراسیکیوٹر کو برطرف کردیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف میں کام کرنے والے 46 اٹارنیز کو فارغ کردیا ۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے اٹارنیز جو کہ اوباما دور میں تعینات ہوئے ،ان کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ۔ان میں نیویارک کے اٹارنی پریت بھارارا بھی شامل ہیں جنہیں اس سے قبل ڈونلڈ ٹرپ نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
تاہم انہیں بھی ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پریت بھرارا نے اپنے پیغام میں لکھاکہ’میں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تو کچھ دیر قبل مجھے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ، انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی ضلعے نیویارک کے اٹارنی ہونا میری پیشہ وارانہ زندگی کے لیے ہمیشہ قابلِ عزت رہے گا۔