بورے والا میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

11:02 AM, 12 Mar, 2017

بورے والا: مختلف شہروں میں خوفناک  ٹریفک حادثات کئی انسانی جانوں کو نگل گئے۔ بورےوالا لڈن روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ہوٹل میں جا گھسا۔ ٹرک کی زد میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ6 زخمی ہو گئے۔ ہوٹل میں بیٹھے متعدد افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔

بورےوالا میں ہی چیچہ وطنی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی منظور احمد اور کانسٹیبل طفیل احمد شامل ہیں۔

ملتان میں سہو چوک کے قریب لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے دیوار سے جا ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ سردار ڈوگر اور دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں