'پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہو گا'

'پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہو گا'

لاہور: جدید آلات، ڈھیروں اہلکار، شہر بھر میں ہائی الرٹ مگر نامعلوم نوجوان نے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک دی اور ساری رکاوٹیں عبور کرتا ہوا ڈریسنگ روم تک جا پہنچا تھا۔ ڈیوڈ مالان نے کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وہ شخص کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتا تھا۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکار کو جگایا تو نوجوان کو باہر نکال دیا گیا۔ مالان نے سوال اٹھایا کہ اتنی سیکیورٹی کے باوجود نوجوان ڈریسنگ روم تک کیسے پہنچا۔ مالان نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانی ہے تو سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں