حیدر آباد: سکھر میں گھرکےباہرکھڑی20سے زائد موٹرسائیکلوں کوپنکچرکردیاگیا۔موٹرسائیکل مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے نگرانی یاپہرے کے بجائے انہیں پنکچر کردیا ۔
پراناسکھرشاہی بازارکےعلاقےمیں ایک گھرمیں تقریب جاری تھی،لیکن تقریب جب ختم ہوئی توگھرکے باہرکھڑی مہمانوں کی موٹرسائیکلیں پنکچر تھیں۔
موٹرسائیکل مالکان کاکہناہےکہ موٹرسائیکلوں کوتالالگاکرتقریب میں گئےتھے،انہوں نےالزام عائد کیاہےکہ موٹرسائیکل چوری روکنےکےلیےپولیس اہلکار ٹائروں کوسوئےسےپنکچرکردیتے ہیں۔
مالکان کا کہنا تھا کہ پولیس چوروں کوپکڑنےکےبجائےشہریوں کوپریشان کررہی ہے،آئی جی سندھ نوٹس لیں۔دوسری جانب پولیس کاکہناہےکہ موٹرسائیکل لاک کےبغیرکھڑی تھیں،اس لئےپنکچرکی گئیں