ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، امریکہ  نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دےدیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، امریکہ  نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دےدیا

نیویارک: امریکہ  نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دےدیا۔


آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں امریکہ نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیاہے ۔ نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔نتیش کمار 27 اور ٹیلر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ کورے اینڈرسن 15، ہرمیت سنگھ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور امریک ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو اپنے 2،2 میچز میں کامیابی ملی تھی۔

آج جیتنے والی ٹیم والی سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلے گی۔  اگر آج امریکا یہ میچ جیت گیا تو پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں