ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ جاری،کون کس پوزیشن پر

 ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ جاری،کون کس پوزیشن پر

دبئی : ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔  آئی سی سی  نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بیٹنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ہیں، انگلینڈ کے  فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوینٹی  بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔

جنوبی افریقہ  کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوینٹٹی  ٹاپ 10 باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں