اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں توسیع بجٹ کے بعد کی جائے گی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔