اسلام آباد: ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس ہوا، اس میں تنخواہوں میں مزید اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔
پارلیمانی اجلاس میں رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔