جدہ: گرمی عازمین حج کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبراد کرتے ہوئے کہا کہ اس سال شدید گرمی سب سے بڑا چیلنج ہے جو عازمین حج کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔
اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی بتایا کہ اس حج کے دوران مکہ اور دیگر مقدس مقامات پر اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ ڈگری اضافہ دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔
وزارت صحت نے تمام افراد کو چھتری اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے کے ساتھ کسی بھی قسم کی تکلیف اور تھکن کی صورت میں کچھ دیر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔