ڈیڈ لاک ختم، بجٹ کے حوالے سے ن لیگ اور  پیپلز پارٹی  کے معاملات طے پاگئے

  ڈیڈ لاک ختم، بجٹ کے حوالے سے ن لیگ اور  پیپلز پارٹی  کے معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کاکہنا  ہے کہ  پیپلز پارٹی نے  ن لیگ کے ساتھ مل کر بجٹ  منظور کرانے کی رضامندی ظاہر  کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات بلاول بھٹو اس حوالے سے  پارٹی کے اہم لوگوں کے ساتھ مشاورت کرتے رہے اوراس کے بعدبجٹ  کے حوالے سے ن لیگ کا ساتھ دینے پررضامند ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کی حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی اور تمام تر تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمان میں احتجاج اور تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی، پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز کو بھی وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاسوں میں بھرپور تقاریر ہوں گی تاہم پارٹی نے ن لیگ کو بجٹ کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس حوالے سے ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا اور تعاون کی درخواست کی تھی۔

مصنف کے بارے میں