وفاق میں سکولوں میں شام کی شفٹ شروع کرنے کا اعلان

02:53 PM, 12 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے آئندہ تعلیمی سیشن سے وفاقی دارالحکومت کے 51 سکولوں میں شام کی شفٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد اندراج کی مہم کے دوران درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے، بہت سے سکولوں میں طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، کچھ پرائمری کلاسوں میں فی کلاس 50 طلبا سے زیادہ اور 100 تک پہنچ گئے۔ ان سکولوں میں معیاری تعلیم اور سیکھنے کے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔

نامزد سکولوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا، شام کی شفٹوں میں معاونت کے لیے اساتذہ کے لیے اضافی اعزازیہ کا انتظام کیا جائے گا۔

 وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ شام کی شفٹوں سے صبح کی کلاسوں پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، طالب علم سے استاد کا بہتر تناسب اور سیکھنے کا بہتر تجربہ ہوگا۔ وزارت تعلیم تمام طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ اقدام مقاصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 

مزیدخبریں