جائیداد کی خریداری پر 6 فیصد تک ٹیکس لگانےکا امکان

02:40 PM, 12 Jun, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے فائلر اور نان فائلر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے پر کیپٹل ویلیو کی مد میں ٹیکس کی شرح نافذ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر تین سلیب میں  کیپٹل ویلیو ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اور نان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد نافذ  ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں