جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر اسلحہ خریدنے کے کیس میں جرم ثابت

 جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر اسلحہ خریدنے کے کیس میں جرم ثابت

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلحے خریدنے کے کیس میں مجرم قرار دیدیا، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو تینوں جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے الزامات درست قرار دیے۔

جیوری نے ریمارکس دیے کہ ہنٹر بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کی۔

عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو زیادہ سے زیادہ 25 برس قید اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں