لاہور: یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نےلاہور ایئرپورٹ سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ نشتر ٹاؤن نے عمران ریاض خان کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا۔
لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری میں عمران ریاض کیخلاف مقدمے پر سماعت ہوئی،تھانہ نشتر ٹاؤن نے عمران ریاض خان کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کر دیا۔
عمران ریاض خان کیخلاف شہری الرحمان پراپرٹی ڈیلر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ امانت میں خیانت الزام کے تحت درج کیا گیا۔
اس سے قبل عمران ریاض کے وکیل عمران ریاض ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کو احرام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد جن کے ساتھ پولیس بھی تھی انہوں نے گرفتار کر لیا ہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر ہاتھا پائی بھی ہوئی، عمران ریاض تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
دوسری جانب عمران ریاض خان کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کو ایئرپورٹ عدالتی احکامات کے باوجود احرام میں گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو دھکے اور بدتمیزی سے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔