خیبرپختونخوا حکومت کا شندور فیسٹول میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز

12:12 PM, 12 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے شندور فیسٹول میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز کردیا۔

محکمۂ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق ہیلی سروس کے ذریعے وادی کیلاش کی سیر کرائی جائے گی۔ہیلی کاپٹر سے لواری ٹنل اور تریچ میر چوٹی کی  سیر کرائی جائے گی۔محکمۂ سیاحت نے کہا کہ قاقلشت میڈوز اور پولو فیسٹیول کی بھی سیر ہیلی کاپٹر سے کرائی جائے گی۔

ہیلی کاپٹر سروس کیلئے محکمہ سیاحت اور پیٹرونیٹ ایوی ایشن میں  معاہد ہ ہوگیا ۔ہیلی کاپٹر سروس میں سیاحوں کیلئے 4پیکجز رکھے گئے ہیں۔سیاح شندور فیسٹول کے ساتھ دیگر سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

مزیدخبریں