اسلام آباد: وفاقی بجٹ 25-2024ء کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو گھنٹے کے بعد کے پی کے ہاوس میں اختتام پذیر ہو گیا۔
اسلام آباد میں جاری سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد خیبر پختونخواہ ہاؤس میں جاری رہا، ممبران ظہرانے کے بعد پارلیمانٹ ہاؤس روانہ ہوں گے۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قائدخزب اختلاف سینٹ شبلی فراز پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اور بی این پی مینگل کے سینٹر شریک ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی میں بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
اجلاس میں بجٹ تقریر، احتجاج اور بانی چئیرمین کی رہائی جیسے اہم امور پر غور کیا گیاا ۔پارلیمانی پارٹی کے وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہاوس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی گئی ۔
حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد اور اسد قیصر اجلاس میں شریک ہوے۔اجلاس میں زرتاج گل، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چھٹہ اور تمام ارکانِ قومی اسمبلی بھی شر کت کی۔
اجلاس کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں خیبر پختون خوا ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ظہرانے کے بعد ارکانِ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لیے دوپہر 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے۔