خاور مانیکا تشدد کیس: عدالت نے نامزد  ملزمان کو آج ہی شامل تفتیش ہونےکا آخری موقع دیدیا

11:28 AM, 12 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پردرج مقدمے میں عدالت نے  مقدمے میں نامزد  ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

 پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پردرج مقدمے میں عدالت نے ملزم زاہد ڈارایڈوکیٹ برکی ، مرزا عاصم بیگ سمیت مقدمے میں نامزد افراد کوشامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے پی ٹی آئی وکلاء کی  درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی پی ٹی آئی وکلاء عدالت پیش ہوئے ۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے نہ ہی تعاون کیا۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کے لئے آخری موقع دے دیا ۔ جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ آج ہی شامل تفتیش ہوں ۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا نے سیشن جج پر اعتراض کرتے ہوئے مبینہ طور پر زبان درازی کی جس پر پی ٹی آئی وکلا اشتعال میں آگئے اور خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ پر خاور مانیکا نے پی ٹی آئی وکلا پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں