سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

10:41 AM, 12 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعہ کو بروز  14 جون کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں