سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے فوج کے تازہ دم دستے  تعینات

10:19 PM, 12 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: سمندری طوفان بپر جوائے  سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کر دیے گئے ہیں ۔ ممکنہ سمندری طوفان بپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں " بپر جوائے" سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزیدخبریں