کوئٹہ: گوادر کے علاقے اورماڑہ میں سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات آنا شروع ہو گئے جبکہ کراچی میں بھی 100 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں سمندری لہریں ساحل کے قریب سڑک تک پہنچ رہی ہیں، اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
ادھر سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں، بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم کئی ماہی گیر اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان بپر جوائے کراچی سے صرف 600 کلومیٹر دور رہ گیا ہے اور طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہیں۔