جعلی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کو کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنےکا حکم

جعلی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کو کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنےکا حکم

لاہور:لاہورکی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنےکا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئےان کوکل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنےکا حکم دیا۔

اینٹی کرپشن نے اپیل میں جوڈیشل مجسٹریٹ کےاس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔عدالت نے حکم دیا پرویز الٰہی کوکل جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

اینٹی کرپشن نے اس سے پہلے پرویزالٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو پیش کیا تھا اورعدالت نےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔ پرویزالٰہی نے جوڈیشل ریمانڈ پرہونے پراپنی ضمانت پررہائی کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کی لیکن اس پر تفتیشی کیلئے پیش نہ کرنے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مصنف کے بارے میں