اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہو ئی ۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں داخلی سلامتی ،امن وامان اور دہشت گردوں کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔