علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کےصدر، عامر کیانی سیکرٹری جنرل مقرر

03:57 PM, 12 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:   قائد  جہانگیر ترین نےپارٹی  عہدیداران کا اعلان کردیا۔

عبدالعلیم خان   استحکام پاکستان پارٹی کےصدرمقرر جبکہ عامر کیانی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ عون چوہدری پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری  اور پارٹی ترجمان ہوں گے۔

خیال رہے  جہانگیر ترین اپنی نئی جماعت کا اعلان کرنے کے 24 گھنٹے بعد ہی نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو  گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں