ایپل کا مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ متعارف، قیمت صرف 10 لاکھ روپے

03:08 PM, 12 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کلیفورنیا: ایپل کا   مکسڈ رئیلٹی  ہیڈسیٹ متعارف  کرا دیا گیا۔ کمپنی  کی طرف سے Apple Vision Pro  کا اعلان پہلی بار 6 جون 2023 کو ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس (WWDC) کے دوران کیا گیا تھا۔ ہیڈسیٹ 2024 کے شروع میں دستیاب ہوگا اور 3,499  ڈالر  (10 لاکھ 5 ہزار روپے)  میں فروخت  ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈسیٹ صارف کی نقل و حرکت کو حقیقی وقت میں ٹریک کرنے کے لیے جدید ترین3D میپنگ ٹیکنالوجی  جبکہ صارف کی نگاہوں کو ٹریک کرنے کے لیے آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ ذرائع کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا  کہ ہیڈسیٹ میں ہینڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی موجودہے۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ  بغیر کسی کنٹرولرز کےصارف کو ورچوئل دنیا میں موجود  اشیاءو ایپس  کو صرف دیکھ کر ان سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Apple Vision Proکے فیچرز میں اعلی ریزولیوشن ڈسپلے، وسیع فیلڈ آف ویو، تیز تر ریفریش ریٹ، اور بیٹری کی لمبی زندگی ہے۔ تاہم ایپل وژن پرو قیمت کے اعتبار سے بہت زیادہ مہنگا ہے جبکہ اسے صرف ایپل ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب Samsung Gear VRبھی ایک اچھا آپشن ہے۔ اسے سام سنگ گلیکسی کے اسمارٹ فونز کی وسیع رینج کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے اور یہ نسبتاً سستی  بھی ہے۔ تاہم یہ ایپل ویژن پرو کی طرح جدید نہیں  اور اس میں اتنی زیادہ خصوصیات بھی نہیں ہیں۔

درحقیقت Gear VR کا آخری ماڈل 2017 میں جاری کیا گیا تھا جس کے بعدسام سنگ کی جانب سے Gear VR کو عالمی سطح پر بند کر دیا  گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ   فی الحال سام سنگ کی طرف سے نیا Gear VR جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ Gear VR بند کرنے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ تھی   کہ یہ اتنا مقبول نہیں ہوا جتنا کہ سام سنگ نے امید کی تھی۔ یہ ممکنہ طور پر ہیڈسیٹ کی زیادہ  قیمت سمیت متعدد وجوہات کی وجہ سے تھا۔جبکہ  Gear VR کی ریلیز کے بعد کئی دوسرے VR ہیڈسیٹ  بھی جاری کیے گئے۔

Gear VR کے بند ہونے کے باوجود سام سنگ  اب بھی ورچول رئیلٹی کی مارکیٹ کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی ایک نئے VR ہیڈسیٹ پر کام کر رہی ہے، جس کی ریلیز 2023 میں متوقع ہے۔ یہ Gear VR سے زیادہ جدید VR تجربہ پیش کرے گا اور آلات کی وسیع رینج کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔

دونوں کمپنیوں کے VR سیٹ کا موازنہ کریں تو دیکھنے میں آتا ہے کہ ایپل ویژن پرو  سام سنگ Gear VRسکے مقابلے میں زیادہ جدیدوی آر ہیڈسیٹ ہے جبکہ سام سنگ گیئر وی آر زیادہ بجٹ دوست ہے۔

مزیدخبریں