اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ظاہر کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1ہزار358ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.22فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسلام آباد میں کورونا کا 1مریض رپورٹ ہوا.