روہت شرما کپتان رہے تو ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی: سابق بھارتی کرکٹرز آسٹریلیا سے شکست پر پھٹ پڑے

01:17 PM, 12 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میدان پر آسٹریلیا نے  فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔جیت کا خواب دیکھنے والی بھارتی ٹیم نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ چیمین شپ بھی اپنے ہاتھ سے گنوا دی۔

اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تمام ٹیم234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔ اس شکست سے پہلے بھی بھارت نےدس سال میں ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی ۔ سب سے زیادہ پیسے لگانے والے بورڈ بی سی سی آئی کے پاس آئی سی سی ٹرافی کا فقدان بڑھنے لگا۔

ہندوستانی ٹیم کی اس ناکامی میں مستقبل کے سپر سٹار شبمن گل کا بیٹ بھی خاموش رہا، پھر روہت شرما پر بطور کپتان اور اوپنر بھی سوال اٹھنے لگے۔نقاد کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کو آئی پی ایل سے ہٹ کر اپنی قومی ٹیم کی کارکردگی پر بھی توجہ کرنی چاہیے۔ 

 ورلڈ ٹیسٹ چیمین شپ میں ہندوستان کی یہ دوسری مسلسل  شکست ہے۔ بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر بھی انڈیا ٹیم کی بیٹنگ پر پھٹ پڑے۔  روی شاستری نے بھی تنقید کرتے ہوئے  کہا  کہ "لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان آئی سی سی ٹرافیاں جیتے گا۔ میں ان کی قیادت میں ہندوستان کو ون ڈے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا۔"

 اس شکست نے ٹیم انڈیا پر دباؤ بڑھا دیا، دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو یہ شکست بہت تکلیف دے گی۔

واضح رہے کہ  ا نڈیا کی آخری بڑی جیت 2013 کی چیمینز ٹرافی تھی  ۔

مزیدخبریں